پاکستان
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کے کی ملاقات پر صدر زرداری کا ردعمل بھی آگیا
وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات احسن شروعات ، یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں: آصف علی زرداری
اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی ہونے والی ملاقات پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا ردعمل بھی آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات احسن شروعات ہے، یہی وقت ہیکہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنیکا سوچیں۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کے حامی رہے ہیں، وقت آگیا ہے ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کرسکتا ہے۔