پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف امریکا روانہ ہوگئے،جنرل اسمبلی میں افغان حکومت کےمتعلق کونسا موقف اپنائیں گے؟

وزیراعظم شہبازشریف امریکا کےلیےبراستہ لندن روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف لاہورسےروانہ ہوئےہیں، وہ 2 روزلندن میں قیام کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف امریکا روانہ ہوگئے،جنرل اسمبلی میں افغان حکومت کےمتعلق کونسا موقف اپنائیں گے۔رپورٹ کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف امریکا کےلیےبراستہ لندن روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف لاہورسےروانہ ہوئےہیں، وہ 2 روزلندن میں قیام کریں گے۔ وزیرِاعظم شہبازشریف 23 ستمبرکو امریکا پہنچیں گے۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کےترجمان کا کہنا ہےکہ وزیرِاعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کا پروگرام برقرار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ سفارتی مصروفیات کےسبب وزیرِخارجہ نیویارک نہیں جائیں گے۔ انہوں نےبتایا کہ ایس سی اوممالک کےسربراہان کی 23ویں میٹنگ کی تیاریوں کےباعث وزیرِخارجہ امریکا نہیں جا رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button