وزیراعظم شہبازشریف نےجنرل (ر)باجوہ کا شکریہ کیوں ادا کیا؟
وزیراعظم شہبازشریف سے تقاضا کیا گیا تھا کہ وہ اپنے آخری خطاب میں سابق آرمی چیف کا شکریہ ادا کردیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اپنے الوداعی خطاب کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟پتا چل گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر حلقوں کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف سے تقاضا کیا گیا تھا کہ وہ اپنے آخری خطاب میں سابق آرمی چیف کا شکریہ ادا کردیں تاکہ ادارے کے وقار میں اضافہ ہو سکے یارہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 16 ماہ کے دوران ساتھ دینے پر جہاں حکومتی اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا ہے وہیں ساتھ دینے پر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی اظہار تشکر کیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی ہمیں سیلاب جیسی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاق اور صوبوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، مدت مکمل ہونے پر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین میں اربوں روپے تقسیم کیے گئے۔ اس مشکل سے نکلنے میں جہاں دیگر اداروں نے حکومت کا ساتھ دیا وہیں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بھرپور ساتھ دیا جس پر میں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔