پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین کامیاب،دونوں ملکوں کے درمیان دراڑ ڈالنے والے ناکام ،مشاہد حسین کی گواہی بھی آگئی

سابق نون لیگی سینیٹر سید مشاہد حسین نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی بدحالی کے خاتمہ کے لئے چین کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین کامیاب،دونوں ملکوں کے درمیان دراڑ ڈالنے والے ناکام ،مشاہد حسین کی گواہی بھی آگئی۔ سابق نون لیگی سینیٹر سید مشاہد حسین نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی بدحالی کے خاتمہ کے لئے چین کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لے۔انھوں نے کہا کہ شروع دن ہی سے پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد کا جو تعلق قائم ہے اس کی راہ میں دراڑ نہیں ڈال سکتا۔

سید مشاہد حسین نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں ہمیشہ سے پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں لیکن کبھی کسی کو کامیابی نہیں ملی ۔انھوں نے مشورہ دیا کہ ملک درپیش معاشی بحران سے صرف اور صرف چین جیسے دوست ممالک ہی نجات دلا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button