پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ملک کے نوجوانوں کے لئےناقابل یقین خوشخبری سنادی گئی

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا، اس سے قبل انہوں نے کامن ویلتھ یوتھ الائنس سیکریٹریٹ کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام وسائل قوم کے نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کریں

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ملک کے نوجوانوں کے لئے ناقابل یقین خوشخبری سنادی گئی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس 10 لاکھ نوجوانوں کو اسمارٹ فونز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں عالمی یوم نوجوانان پر تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کیا، اس سے قبل انہوں نے کامن ویلتھ یوتھ الائنس سیکریٹریٹ کا افتتاح بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام وسائل قوم کے نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کریں گے، میرٹ پر بچوں اور بچیوں کو اسمارٹ فونز دیے جائیں گے۔ نوجوانوں کا موقع دیا تو یہ خوشحالی کا سیلاب لے آئیں گے، خواہش ہے کہ خادم بن کر عوام کی خدمت کروں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک بن چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button