وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کےامیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سےملاقات
وزیراعظم شہبازشریف نےقطر کےامیرسے وفود کی سطح پرملاقات کی، دونوں رہنماؤں کےدرمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا
دوحا(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کےامیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سےملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اورثقافت کےشعبوں میں تعاون پرغورکیا گیا۔ دوحا میں وزیراعظم شہبازشریف نےقطر کےامیرسے وفود کی سطح پرملاقات کی، دونوں رہنماؤں کےدرمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اورامیرقطر نےپاک قطرتعلقات کےپہلوؤں کاجائزہ لیا، فریقین نےمشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پرزوردیا۔ شہبازشریف اورامیرقطر نےاسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم اورامیرقطر نےعلاقائی، عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا، اسرائیل کی فلسطینیوں کےخلاف جاری نسل کشی، خطےمیں کشیدگی بڑھنے پربھی گفتگوکی گئی۔ شہبازشریف نےامیرقطرکی طرف سےفلسطین کےمعاملے پرقطر کےمؤقف کی تعریف کی، وزیراعظم نےفوری جنگ بندی کیلئے قطرکی ثالثی، انسانی امداد کی فراہمی کو سراہا۔