پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کے کراچی جانے کا مقصد سامنے آگیا

وزیرِاعظم شہباز شریف کراچی میں بزنس مین اور ایکسپورٹرز کےساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوں گے

کراچی(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کے کراچی جانے مقصد سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیرِاعظم شہبازشریف،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کےمطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کراچی میں بزنس مین اور ایکسپورٹرز کےساتھ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوں گے۔ وزیرِاعظم شہبازشریف کو میری ٹائم افیئرز، پی این ایس سی اور پورٹ قاسم پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button