پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے والا ڈرائیور محب اللہ ہکا بکا رہ گیا

وزیرِاعظم میاں شہباز شریف نے محب اللہ کا استقبال کیا اور ان کے انسانی جانیں بچانے کیلئے اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے کے جذبے کی پذیرائی کی

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قلعہ عبداللہ میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ کو وزیراعظم ہاؤس بلا کر ملاقات کی جس کے بعد وہ ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم نے محب اللہ کا استقبال کیا اور ان کے انسانی جانیں بچانے کیلئے اپنی جان کی پراوہ نہ کرنے کے جذبے کی پذیرائی کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو محب اللہ پر فخر ہے، محب اللہ کے انسانیت سے محبت کے جذ بے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محب اللہ قوم کے ہیرو ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے، محب اللہ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا۔

محب اللہ نے وزیرِاعظم سے گفتگو میں کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے میں ملک کے وزیرِاعظم سے ملاقات کررہا ہوں، کبھی سوچا نہ تھا کہ میری ملک کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعا نہیں سوچا تھا یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی۔ وزیرِاعظم نے محب اللہ کی بہادری کیاعتراف میں انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا۔ انہوں نے محب اللہ کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک مفت تعلیم اور خاندان کیلئے صحت کی مفت سہولیات کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button