پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی' صنعتوں کویہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیاء کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے صنعتوں کے لئے بجلی کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا جس کے بعد صنعتوں کے مالکان خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔ نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق صنعتوں کویہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس پیکیج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سیملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button