وزیراعظم شہباز شریف نے نیب ادارہ کو بند کرنے کا اشارہ دے دیا
نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی،کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا، بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے' لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے: شہباز شریف
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر، آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے احتساب بیورو (نیب) ادارہ کو بند کرنے کا اشارہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھرکول دنیا کے بڑے کوئلے کے منصوبوں میں سے ایک ہے ،ریکوڈک کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے باتیں بہت ہوگئیں اب ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے،جنگ اب کوئی آپشن نہیں رہ گئی، پاکستان جوہری طاقت ہے ،ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے، نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی،کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا، بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے ۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا۔ نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی۔ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے۔ کیا اس صورتحال میں ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے اس کا جواب نہیں ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تھر کول دنیا کے بڑے کوئلے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ریکوڈک کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قیمتی دولت پر توجہ نہیں دی کیا ہم کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ باتیں بہت ہوگئیں اب ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جنگ اب کوئی آپشن نہیں رہ گئی ہے۔ پاکستان جوہری طاقت ہے تاہم یہ طاقت کسی کے خلاف استعمال کے لیے نہیں۔ ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔ غربت کے خلاف اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن بہت خوش آئند ہے، قدرت نے پاکستان ٹریلنز آف ڈالرز کے قدرتی وسائل سے نوازا، گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قدرتی دولت پر توجہ نہ دی، آج ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کا دن ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ قدرت نے ہمیں پاکستان کی صورت میں بہت بڑی نعمت دی، ہم نے 75 سال پاکستان کے ساتھ ظلم کیا، اس کے غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی، ان کا حق ان کو ادا نہیں کیا، آج یہ موقع ہے جب کہ یہاں پاکستان کی ایلیٹ بیٹھی ہے، ملک کے بڑے بڑے اذہان بیٹھے ہیں، سیاستدان، فوجی، سفارت کار بیٹھے ہیں اور اس فیلڈ سے متعلقہ لوگ بھی موجود ہیں۔