پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد جولائی 2022ء میں اس عہدہ پر فائز ہوئے، ان کے عہدہ میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد کی مدت ملازمت میں توسیع کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد یکم اگست 2025ء تک چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر فائز رہیں گے۔واضح رہے ڈاکٹر مختار احمد جولائی 2022 میں چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button