پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے کل کابینہ کا اجلاس کیوں طلب کیا؟ کہانی کھل گئی

کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی' دوسری جانب آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیئے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کل وفاقی کا بینہ کا اجلاس کیوں طلب کیا ہے ؟ اس حوالے سے تمام تر کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ دوسری جانب آئینی ترامیم کی بازگشت میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس اتوار تک ملتوی کردیئے گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار دن ساڑھے گیارہ اور سینیٹ اجلاس شام4 بجے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا معاملہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں سینیٹ ارکان کو شامل کرنیکا بھی امکان ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن لیڈر سے نام مانگ لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button