اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کو ٹیلی فون کیا اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے میں حمایت اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا سےگفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے دوست اور خیرخواہ کا کردار ادا کیا، پاکستانی عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور سری لنکا قریبی بااعتماد دوست ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی ترقی اور امن کے لیے سری لنکا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہےکہ پاکستان اور سری لنکا موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل آئیں گے۔