پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے پارٹی صدر نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر مشاورت اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی اپنے پارٹی صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے اہم ملاقات ہوئی ، اس ملاقات میں اہم امور سمیت سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر مشاورت بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا نواز شہباز کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button