پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ ایران منسوخ

ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایران کا دورہ بھی منسوخ کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی اچانک طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہوں نے دورہ ایران کے ساتھ ساتھ اپنی تمام مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت رات کو اچانک ناساز ہوئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں، ڈاکٹروں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایران کا دورہ بھی منسوخ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا، تاہم وزیراعظم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے بعد اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران پہنچیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button