پاکستان

وزیراعظم لاہورسےہوگا یا نہیں؟ایازصادق بھی بول پڑے

لیگی رہنما ایاز صادق نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا  کہ ہم نواز شریف کو وزیرِ اعظم دیکھ رہے ہیں۔ 

لاہور ( کھوج نیوز)وزیراعظم لاہورسےہوگا یا نہیں؟ایازصادق بھی بول پڑے ،رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم لاہور سے ہوگا یا نہیں ؟مسلم لیگ( ن) کے رہنما ایاز صادق  نے بلاول بھٹو زرداری کو "جواب ” دیدیا ۔ ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ( ن)  سے ملاقات ختم ہونے کے بعد لیگی رہنما ایاز صادق نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا  کہ ہم نواز شریف کو وزیرِ اعظم دیکھ رہے ہیں۔ جو مطالبات آ رہے ہیں وہ پاکستان کی بہتری کے لیے آ رہے ہیں۔

ایک صحافی نے  سوال کیا کہ” بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم لاہور سے نہیں ہو گا؟”۔تو جواب میں ایاز صادق نے کہا کہ لاہور سے نہیں ہو گا یہ خواہش تو ہو سکتی ہے، ہر جماعت کی اپنی خواہش ہوتی ہے کہ کون کہاں سے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں بلوچستان جا رہا ہوں، قائد بھی وہاں جائیں گے، ایم کیو ایم کا وفد ملا ہے، اور لوگ بھی ملنا چاہ رہے ہیں۔ پاکستان کے مفاد کے لیے ہم اکٹھے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button