پاکستان
وزیراعظم محمد شہبازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس سےخطاب کریں گے
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نےاسلام آباد میں ہفتہ وارنیوزبریفنگ کےدوران کہا کہ وزیراعظم عالمی فورم پر فلسطین اورمسئلہ کشمیرسمیت عالمی اہمیت کےمسائل کو اجاگرکریں گے
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سےخطاب کریں گے۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نےاسلام آباد میں ہفتہ وارنیوزبریفنگ کےدوران کہا کہ وزیراعظم عالمی فورم پر فلسطین اورمسئلہ کشمیرسمیت عالمی اہمیت کےمسائل کو اجاگرکریں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کےحل کی اہمیت کو اجاگر کرتا رہے گا۔