پاکستان

وزیراعظم کی منظوری ، 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

کابینہ ڈویژن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق وزیر اعظم نے 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اوربدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی منظوری کے بعد 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق وزیر اعظم نے 16 اور 17 جولائی 2024 (منگل اوربدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان 9 اور 10 محرم الحرام کو غم اور افسوس کے ساتھ منائیں گے۔ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات، جو غیر معینہ مدت کے لیے نافذ العمل ہوں گی، کو گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ تعیناتی کو منسوخ کرنے کی تاریخ کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب سمیت صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button