پاکستان

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نےراوی برج توسیعی منصوبےکا باقاعدہ آغازکردیا

وزیراعلی مریم نوازشریف نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ بھی کیا اور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نےلاہور کےدو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا-ایم پی اے سمیع اللہ خان اورغزالی بٹ بھی ہمراہ تھے-کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغازکردیا گیا-کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پربابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل ہوگئی ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظربند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دیا – وزیراعلی مریم نوازشریف نے بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ بھی کیا اور سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا- ”نیازی انٹرچینج تا سگیاں ” اور”سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج” پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل ہے-7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button