پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکسکیویٹر ڈرائیور کے لئے بڑے انعام کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محب اللہ کو شاباشی دی اور نقد انعام بھی دیا' محب اللہ کو پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے اور آبائی علاقے میں سکول بنانے کا اعلان کیا

کوئٹہ(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو جان پر کھیل کر بچانے پر ایکسکیویٹر ڈرائیور کو نقد انعام اور ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے قلعہ عبداللہ کے بہادر ایکسکیویٹرڈرائیور محب اللہ کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محب اللہ کو شاباشی دی اور نقد انعام بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محب اللہ کو پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے اور آبائی علاقے میں سکول بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورکو گیلنٹری ایوارڈ کے لیے نامزدکریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button