پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی "کڑکی” میں پھنس گئے

بانی پی ٹی آئی نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آخری وارننگ دیتےہوئےخبردارکیا کہ تم اسٹیبلشمنٹ سےمسلسل رابطوں میں ہو اور پارٹی کے لئے تمہاری وفاداری مشکوک ہو تی جارہی ہے

راولپنڈی (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی کڑکی میں پھنس گئے ۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر ان سے جیل میں ملاقات کی ۔اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ تم اسٹیبلشمنٹ سے مسلسل رابطوں میں ہو اور پارٹی کے لئے تمہاری وفاداری مشکوک ہو تی جارہی ہے ۔بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو خبردار کیا کہ پہلے تم نے راولپنڈی کے جلسے میں شرکت کے لئے عوام کو لانا ہے اس کے بعد لاہور میں مینار پاکستان کے جلسے میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانا ہے بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو یہ ہدایت بھی کی کہ راولپنڈی میں صوبہ خیبرپختوخوا کی عوام کی بڑی تعداد کی شرکت یقینی بنانا بھی ان کی ذمہ داری ہو گی بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو یہ ہدایت بھی کی کہ اگلے چند دنوں تک وہ انڈر آبزرویشن رہیں گے اگر ان کی پارٹی وابستگی پر سوالیہ نشان ختم ہوگئی تب ان کو مزید ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button