پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیس والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کچے کے علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے کی اور ساتھ ہی آئی جی کو کچے کے پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کی بھی ہدایت : مراد علی شاہ

کراچی(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پولیس افسران کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جس علاقے میں سٹریٹ کرائم زیادہ ہوں گے وہاں کے پولیس افسران کی خیر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہ سیف سٹی کے لیے اس ماہ کے آخر تک سی سی ٹی وی کیمروں کی شپمنٹ آجائے گی، اب سیف سٹی پر کام ہوتا نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر کہا کہ شہر کے جس علاقے میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہو نگے وہاں کے پولیس افسران جوابدہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقوں میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی آئی جی کو کچے کے پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دینے کی بھی ہدایت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button