پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر ایکشن،کچے کے ڈاکوؤں کےہاتھوں زخمی کانسٹیبل لاہورمنتقل

ڈاکوؤں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو ایئرایمبولینس سے لاہور منتقل کر دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو ایئرایمبولینس سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے گزشتہ روز زخمی اہلکار بلال کی عیادت کے دوران انہیں لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، ان کی مکمل صحت یابی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے حکم پر زخمی کانسٹیبل بلال کو علاج کے لیے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں جنرل اسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے جبکہ ان کے علاج کے اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا تھا جس میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا تھا۔ اس حملے میں 12 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے، دیگر زخمی سپاہیوں کا علاج رحیم یار خان میں جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button