وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورمیاں نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کی اہم ملاقات
مریم نواز نے گورننس کا معیار بہتر بنانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی مانیٹرنگ کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کو کے پی آئی سسٹم سے آگاہ کیا
مری( کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورصدرمسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف سےبرطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نےملاقات کی ہے۔ مری میں ہونےوالی ملاقات کےدوران تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پنجاب کے طلبہ کیلئے برطانیہ کی اعلیٰ جامعات میں تعلیم کے مواقع بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کے پائیدار اقدامات سے آگاہ کیا، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی مہارتوں سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز نے گورننس کا معیار بہتر بنانے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی مانیٹرنگ کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کو کے پی آئی سسٹم سے آگاہ کیا، ملاقات میں ڈیجیٹل پنجاب کیلئے جاری اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں برطانوی اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی، برطانوی ہائی کمشنر کو پنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیاگیا۔اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیجیٹائزیشن کے دورمیں داخل ہو چکا ہے، عنقریب پنجاب لیڈکرے گا، آئی ٹی یونیورسٹیز کےقیام کیلئے برطانوی اداروں کا خیرمقدم کیا جائےگا، لاہورمیں نوازشریف آئی ٹی سٹی اورٹوئن ٹاورزکا پراجیکٹ تیزی سےتکمیل کے مراحل طےکررہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نےفارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے تعلیم اوردیگرشعبوں کےاشترک کو سراہا،برٹش ہائی کمشنراسلام آباد کی پولیٹیکل قونصلر زوی ویئربھی اس موقع پرموجود تھیں۔