پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازمفت وائی فائی کےدائرہ کار میں اضافہ کردیا گیا

سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں 230 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی شروع کردی گئی

لاہور (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مفت وائی فائی کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں 230 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی شروع کردی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پنجاب میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ کار مسلسل بڑھ رہا ہے۔
سیف سٹی ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 200، قصور میں 10، شیخوپورہ میں 15 اور ننکانہ صاحب میں 5 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جارہی ہے، 3 ماہ میں 7.7 ملین صارفین نے 111 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فری انٹرنیٹ سہولت سے تعلیم، کاروبار اور سماجی رابطوں میں مدد مل رہی ہے، پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں،مفت وائی فائی سروس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button