پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےخام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کےلئےاقدامات کا حکم دے دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےپنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کے لئے جامع پلان طلب کرلیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےخام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کےلئے اقدامات کا حکم دے دیا،کہا پاکستان کے لئے پنک سالٹ خزانے کےمترادف ہےگراں قدرملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کے لئے جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ نے کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔پنجاب میں معدنیات کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا۔  اجلاس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کیلئے تجاویزاور پنک سالٹ کیلئے ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لگانے کاپلان تیار کرنے کاجائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button