پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکسانوں کےلئےکسان خوشحال، پاکستان خوشحال کا آغازکردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہرتحصیل میں ایگریکلچرآفس میں زرعی سینٹرسےکاشتکاروں کوکسان کارڈ مہیا کئےجائینگے۔

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکسانوں کےلئےکسان خوشحال، پاکستان خوشحال کا آغازکردیا۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازکےکاشتکاروں کےلئےبڑے اعلانات کرتے ہوئے کسان کارڈ کی ترسیل۔ زرعی مال پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔وزیراعلیٰ نےاس موقع پرگرین ٹریکٹرسکیم ، ایگریکلچرگریجو یٹس انٹرن شپ اور ٹیوب ویل سولرلائزیشن کا جلد آغاز کرنے کا عہد بھی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ صوبہ بھر کے 136 میں 40-ہزارکسان کارڈ کی ترسیل کا آج سے آغازکیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہرتحصیل میں ایگریکلچرآفس میں زرعی سینٹرسےکاشتکاروں کوکسان کارڈ مہیا کئےجائینگے۔انھوں نے کہا کہ کاشتکار 15-اکتوبر کے بعد گندم کی فصل کے لئے زرعی مداخل کے لئے کسان کارڈ استعمال کر سکے گا، کسان کارڈ سے پانچ لاکھ کاشتکار مستفید ہوں گے کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے 30 ہزار فی ایکڑ سے ڈیڑھ لاکھ تک قرض حاصل کر سکے گا۔

واضح ہو کہ اوکاڑہ ،بہاولپور ،ساہیوال اور سرگودھا میں زرعی ما ل پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کےتحت کاشتکار زرعی مال سے بیج ،کھاد ، پیسٹی سائیڈ ۔ مشاورت ، قرض اور دیگر سہولتیں لے سکیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر فریش ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن پروگرام کی منظوری بھی دی۔جبکہ پنجاب بھر میں 1000 ایگریکلچر گریجویٹ کی ٹرینگ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔انھوں نے کہا کہ ایگریکلچر گریجویٹ فیلڈ میں کاشتکاروں کو اچھی فصل کے لئے مشورے دیں گے۔

کسان خوشحال،پاکستان خوشحال پروگرام کے اعلان کے موقع پر بتیا گیا کہ اگلے ہفتے ایگریکلچر گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگا ایگریکلچر گریجویٹس انٹرنز جیو میپنگ کے ذریعے فارمر تک رسائی کرینگے سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ایک سال میں 10 ہزار ٹریکٹر دیئے جائینگے، حکومت پنجاب ہر ٹریکٹر پر دس لاکھ سبسڈی دے گی
20 ستمبر کو ایڈ آنے کے بعد کاشتکار اپلائی کر سکیں گے زرعی ٹیوب ویل سولرلائزیشن سکیم آخری مراحل میں۔ جلد آغاز ہوگا

الیکٹرک اور ڈیزل ٹیوب کی سولر لائزیشن پر 50 فیصد ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سی ایم اینیشیٹیوز سے متعلق اجلاس بھی ہوا، پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی ۔ چیف سیکرٹری ، سیکرٹری زراعت اور دیگر حکام کی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button