وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا جارحانہ سوال ،علی امین گنڈاپور منہ کے بل جاگرے
مریم نواز نے پہلے یہ مسئلہ اٹھایا کہ کیسے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی حملے کی طرز پر پشاور سے اسلام آباد تک احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرتے ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسے احتجاج سے جان و مال کا بھی نقصان ہوتا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا جارحانہ سوال ،علی امین گنڈاپور منہ کے بل جاگرے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں موجود تمام تر عسکری و سول قیادت کی موجودگی میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پہلے یہ مسئلہ اٹھایا کہ کیسے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی حملے کی طرز پر پشاور سے اسلام آباد تک احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرتے ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ ایسے احتجاج سے جان و مال کا بھی نقصان ہوتا ہے۔
مریم نواز کی تنقید کے جواب میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کو خصوصا پنجاب میں درپیش مشکلات اور عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ایک سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہیں، ہمارا لیڈر جیل میں ہے، ہمارے کارکنوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ایک ذریعے نے بتایا کہ مریم نواز کا لب و لہجہ ذرا سخت تھا لیکن گنڈا پور نے عوامی تاثر کے برعکس پرسکون انداز سے جواب دیا تاہم دونوں وزرائے اعلی کے درمیان مزید کوئی بحث نہیں ہوئی۔