وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا صحافی برادری کےلیے تاریخی اقدام،3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنےکا فیصلہ
وزیراعلی پنجاب مریم نواز سےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی ،جس میں وزیراعلیٰ نےوزارت اطلاعات کوجرنلسٹ کالونی لاہورفیزٹوکیلئےفوری اقدامات کرنے کا حکم دیا
لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا صحافی برادری کےلیے تاریخی اقدام، 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنےکا فیصلہ کرلیاگیا۔ کھوج نیوز کےمطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز سےصوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی ،جس میں وزیراعلیٰ نےوزارت اطلاعات کوجرنلسٹ کالونی لاہورفیزٹوکیلئےفوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نےصحافیوں کو پلاٹ کی جلدازجلد فراہمی کےلیےتمام قانونی تقاضےجلد پورے کرنےاور جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیزٹوکی کاروائی جلد مکمل کرنےکی ہدایت کردی ۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہنا تھا کہ صحافی اورحکومت ایک گاڑی کےدو پہیےہیں،صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ ان کا حق ہے،تمام صحافیوں کومیرٹ اورقانونی تقاضےپورے کرنے کےبعد پلاٹس دیےجائیں گے۔وزارت اطلاعات پنجاب نےلاہورپریس کلب کےعلاوہ دیگرلاہور کےصحافیوں سےدرخواستیں طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالےسےاگلےدوتین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔