پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،تاریخی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

اجلاس میں کہا گیاکہ قرضہ پر عوام سے کوئی اضافی چارجز نہیں لئے جائیں گے،کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دیدی

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا،اپنی چھت اپنا گھر، چیف منسٹرگرین ٹریکٹراورچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں غیرقانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر سزائیں اور جرمانہ بڑھا دیا گیا، کابینہ نے پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری دیدی،اس کے علاوہ صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری  بھی دیدی گئی۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان میں پہلی بار پلاٹ کے ملکیتی پیپر،شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون کی منظوری  دی گئی،15لاکھ روپے قرض لینے والوں کو 9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لوننگ سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل  کر دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں کہا گیاکہ قرضہ پر عوام سے کوئی اضافی چارجز نہیں لئے جائیں گے،کابینہ نے اپنی چھت  اپنا گھر پروجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہاؤسنگ لون کیلئے سکروٹنی کاعمل آسان کرنے کی ہدایت کردی۔ مریم  نواز نے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، 5سال میں 5لاکھ گھر بنائیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزرا کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جا کر دینے کی ہدایت کی۔

کابینہ نے پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500ٹریکٹر دینے کی منظوری  دی،50ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے سبسڈی دینے کی منظوری  دی گئی،20ستمبر سے آغاز اور 20اکتوبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب کے کاشتکاروں کو 30ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں،کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیدی،وزیراعلیٰ پنجاب کی بچوں کی زیرالتوا12ہزار ہارٹ  سرجری جلد کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے بچوں کے دماغی امراض کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دیا، مریم نواز نے وزیر صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی،کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم اور جرم ناقابل ضمانت قرار دیدیا گیا،غیرقانونی اسلحہ، مینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا3سال سے 5سال، جرمانہ 7لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی،کابینہ نے کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے، ترسیل پر بھی سزائیں مقرر کر دیں،کائٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی پر2سے 5سال قید کی سزا اور جرمانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button