وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی صدارت میں کابینہ کا اجلاس،بڑے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی گئی
مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا9واں اجلاس منعقد کیا گیاجس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی
لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا9واں اجلاس منعقد کیا گیاجس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی، نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا،اس کے علاوہ ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کااضافہ ہوا،کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 5446ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630ارب کے سرپلس بجٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔
سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری دی گئی، صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی
سابقہ ریونیو ہدف 625ارب روپے جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا 960 ارب ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی منظوری دے دی گئی۔
تنخواہوں میں 20سے25فیصد او رپنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ میں پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ گندم کا قرض 375ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری، سود کی مد میں 54ارب سے زائد بچت ہوگی، لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 6ارب روپے او رپی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 5ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی، سوشل پروٹیکشن کیلئے 130 ارب روپے مختص، 110ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ کے دوران بتیا گیا کہ پنجاب نے ایف بی آر ٹارگٹ سے 36 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ 2023-24 بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ کیلئے 268 ارب روپے منظور کئے گئے،
مالی سال-24 2023کے سپلیمنٹری بجٹ سٹیٹمنٹ کی منظوری زرعی آلات کیلئے 26 ارب، کسان کارڈ 10 ارب، سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب، سی ایم ڈسٹرکٹ ایس جی ڈی پروگرام کیلئے 80 ارب روپے کی منظوری
لاہور ڈویلپمنٹ کیلئے 35 ارب، مری کے لئے 5ارب، لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 2 ارب، ہمت اور نگہبان کارڈ کیلئے 2 رب، ری سٹرکچرنگ ایجوکیشن کیلئے 26ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی فنانشل پاکٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے- بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں میری کابینہ اور ٹیم دن رات کام کررہی ہے – اپنے وعدوں او رترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کریں گے-
کارکردگی پر ہی ڈی سی کی تعیناتی ہوگی، مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں،مریم نواز نے مزید کہا کہ
پنجاب میں فراہمی او رنکاسی آب کے لئے ایک ہی ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائے گا- کابینہ نے 3ماہ میں ریکارڈ مہنگائی کم ہونے پر وزیراعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا،۔جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے عہد کیا کہ
پورے پنجاب کو سیف سٹی بنایاجائے گا، تمام شہر کیمروں سے کور ہوں گے- گندم خریداری سے بچائے پیسے کاشتکار پر خرچ کریں گے- جنوبی پنجاب کے فارمر کو خصوصی طورپر مویشی دئیے جائیں گے- رورل ہیلتھ پر کبھی توجہ نہیں دی گئی،پہلی مرتبہ تمام مراکز صحت ریویمپ ہورہے ہیں – فیلڈ ہسپتالوں، گھروں میں ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں مفت ادویات سے عوام خوش ہیں – اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کے لئے فنڈنگ دیں گے-