پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت کو کشادہ کرنےکا منصوبہ شروع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کےلیےایل ڈی اے کےاقدامات جاری ہیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرصوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کےلیےایل ڈی اے کےاقدامات جاری ہیں ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نےٹھوکرنیازبیگ انٹری پوائنٹ ،کینال روڈ ،ملتان روڈ،موٹروے سائیڈ کا تفصیلی دورہ کیا اورترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ نےتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کے اطراف ڈرین کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سڑک کی وائیڈننگ اور دیگر تعمیراتی کاموں پر دو شفٹوں میں کام جاری ہے۔ منصوبے کے تحت اسفالٹ ورک، لین مارکنگ، بیوٹیفکیشن، سائنیج کا کام کیا جائے گا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے۔منصوبے کی تکمیل سے موٹر وے اور ملتان روڈ سے آنے و جانے والے ٹریفک روانی میں بڑی سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے دوران ایس او پیز کے مطابق سائینج یقینی بنائی جائے۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر نے کنال روڈ پر جاری مرمت و بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔بریفنگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ٹھوکر تا مال روڈ کینال کے دونوں اطراف پیچ ورک، سائنیج میں بہتری اور مرمت و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button