پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صدر زرداری کے ظہرانے پر لیٹ کیوں پہنچیں؟

مریم نواز نے ظہرانے میں شرکت کے لئے فلائٹ سے جانا تھا لیکن آج ہونے والی شدید بارش کے باعث ان کی فلائٹ کینسل ہو گئی جس کے بعد وہ گاڑی پر گئیں

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے ایوان صدر میں میں الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں لیٹ کیوں پہنچیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں صدر الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور اس ظہرانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ظہرانے میں لیٹ پہنچنے کی وجہ سامنے آگئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ظہرانے میں شرکت کے لئے فلائٹ سے جانا تھا لیکن آج ہونے والی شدید بارش کے باعث ان کی فلائٹ کینسل ہو گئی جس کے بعد وہ گاڑی میں جانے کی وجہ سے ظہرانے میں لیٹ پہنچیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ظہرانے میں شرکت کے بعد لاہور واپس آنا تھا اور اپنی ضروری میٹنگز اور دیگر معاملات کو دیکھنا تھا لیکن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وہ وہیں رک گئیں اور انہوں نے اپنی تمام ضروری میٹنگز کو یہ کہہ کر آگے کر دیا کہ وہ صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اہم معاملات پر میٹنگ کرنے کے بعد لاہور واپس آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button