پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہورمیں ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا

صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی

لاہور(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہورمیں ڈبل ڈیکربسوں کا افتتاح کردیا ۔رپورٹ کےمطابق صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہورمیں سیاحت کےلیے نئےروٹس پر 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکربسیں چلائی جائیں گی۔پاکستان کی تاریخ میں پنجاب کےصوبائی دارالحکومت لاہورمیں وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے 5 نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کا افتتاح کردیا گیا۔بتایا گیا کہ لاہور کےبعد اگلےمرحلےمیں بہاولپوراورراولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکربس کا اضافہ کیا جائےگا۔جبکہ ملتان اورفیصل آباد میں بھی سیاحت کےلیےڈبل ڈیکربس سروس شروع کی جائےگی۔جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا گیا۔وزیرِ اعلی مریم نواز نےہائبرڈ ڈبل ڈیکربس میں سفربھی کیا۔اس موقع پرمریم نواز نےکہا کہ پنجاب بھرمیں میٹروپولیٹن ٹورازم کےلیےمزید نئی، جدید اورماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button