پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی پر عوام کیلئے بڑے اعلانات کر دیئے

پنجاب بھر میں 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کرنے کی منظوری' بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے بڑا پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کے دل جیتنے کے لئے بڑے اعلانات کر دیئے جن کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر پنجاب بھر میں 100 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر ہوم سیلوشن فراہم کرنے کی منظور دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے آئندہ دو ماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور بہت بڑا پراجیکٹ لانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے 8 ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ 1908ء میں ترمیم کی منظوری بھی دی۔ اس کے علاوہ انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button