پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کیلئے کتنے کروڑ روپے طلب کیے گئے ؟
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کے لیے محکمہ خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے طلب کرلیے گئے ہیں
لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کے لئے محکمہ خزانہ سے کتنے کروڑ روپے طلب کیے گئے ؟ اس حوالے سے تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کیلئے طلب کیے گئے پیسوں کے متعلق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑی کے لیے گرانٹ طلب کرنا معمول کی بات ہے، ٹائروں کی تبدیلی کے لیے بھی مریم نواز کو قائل کرنا پڑا، ایک بار دوران سفر ایک ٹائر برسٹ بھی ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ ٹائر اکتوبر 2022ء میں آخری بار تبدیل ہوئے، اس وقت بھی ان کی قیمت 2کروڑ 34 لاکھ روپے تھی، مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تو انہوں نے ٹائروں پر واویلا شروع کردیا۔