پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی،پاک ایران تجارتی تعلقات بلندیوں تک جانے کی توقع ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسعود پزشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نو منتخب ایرانی صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے عہدہ سنبھالنے سے پاک ایران تعلقات میں مزید گرم جوشی آئے گی، صدر مسعود پزشکیان سے پاکستان اور ایران کے سماجی اور تجارتی تعلقات بلندیوں تک لے جانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button