پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، انڈسٹریل زون کا میپنگ پلان طلب کرلیا

بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے ہیلتھ کئیر ، انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری 'ہمیں پتہ ہونا چاہیے ہماری گروتھ کس شعبہ میں ہوئی اور کہاں گروتھ کی ضرورت ہے: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس,اربن یونٹ سے متعلق امور پر بریفنگ ‘وزیر اعلی مریم نواز شریف نے انڈسٹریل زون کا میپنگ پلان طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدار ت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور جامع اور مستندپلاننگ کی جائے اور انڈسٹری کی میپنگ سے مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے ہیلتھ کئیر ، انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے ہمیں پتہ ہونا چاہیے ہماری گروتھ کس شعبہ میں ہوئی اور کہاں گروتھ کی ضرورت ہے’ سموگ کے سدباب کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے تمام صنعتی یونٹ کا ڈیٹا تیا ر کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے انڈسٹری ، ٹرانسپورٹ اور ابادی کی میپنگ ناگزیر ہے’ کوڑا کرکٹ کی چھانٹی کر کے استعمال میں لانے کیپروجیکٹ کو دیگر شہروں میں بھی نافذ العمل کیا جائے ‘ مختلف علاقوں میں مقیم مستحق افراد کی میپنگ کرکیسوشو اکنامک ڈیٹس تیار کیا جائے اور پنجاب میں منصوبہ سازی ، نفاذ اور مانیٹرنگ کے لیے فزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر کے سروے کا مسلسل اپ ڈیٹ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ بھی کہا کہ پتہ ہونا چاہیے پنجاب کی ساڑھے 12 کڑوڑ آبادی میں کتنے پنجابی ہیں اور باہر سے آنے والوں کی تعداد کیا ہے۔ آخر میں اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ گاڑی پر نصب ایپ کے ذریعے الیکٹرک پولز بس سٹاپس سائن بورڈز سٹریٹس لائٹس ٹریفک سگنلز کو ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکتا ہے اور صنعتوں کا ڈیٹا منظم کر لیا جائے تو پنجاب گروتھ انجن بن سکتا ہے ،پرویز رشیداربن یونٹ پنجاب کے 25 ہزار مو ضعا ت "موضع ڈیش بورڈ”کے تحت 80فیصد ڈیجیٹائز کر چکے ہیں جبکہ مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی میپنگ کرکے 66313 یونٹ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ اس اجلاس میں سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سی ای او اربن یونٹ، خرم افضل ملک،ڈاکٹر باسط،ڈاکٹر عروج اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button