وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کے 8 گھنٹےکہاں غائب رہے؟سوفٹ وئیراپ ڈیٹ ہوا یا نہیں؟کہانی کھل کرسامنے آگئی
پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے 8 گھنٹوں غائب رہنے اور منظر عام پر آنے کے بعد بیان جاری کردیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور کے 8 گھنٹےکہاں غائب رہے؟سوفٹ وئیراپ ڈیٹ ہوا یا نہیں؟کہانی کھل کرسامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے 8 گھنٹوں غائب رہنے اور منظر عام پر آنے کے بعد بیان جاری کردیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ علی امین گنڈا پورکی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی جس میںصوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق ملاقات جہاں تھی وہاں جیمرز لگنے سے موبائل سروس معطل تھی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ اور ان کے اسٹاف سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمرایوب نے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور سے رابطہ ختم ہوچکا، وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا۔