پاکستان

وزیراعلی کےپی کا افغانستان سےبراہ راست مذاکرات کرنے کا اعلان،وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک بارپھرنشاندہی کردی

خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ مجھےخوشی ہےکہ اراکین جو گرفتار ہوئے تھے وہ پروڈکشن آرڈر پر آئے ہیں، اسپیکر نے ایک ایسی روایت کا آغاز کیا ہے جو قابل تحسین ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ وزیراعلی کےپی کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کرنےکا اعلان کا وفاق پرحملہ ہے۔ خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ مجھےخوشی ہےکہ اراکین جو گرفتار ہوئے تھے وہ پروڈکشن آرڈر پر آئے ہیں، اسپیکر نے ایک ایسی روایت کا آغاز کیا ہے جو قابل تحسین ہے، یہ ماحول بن گیا ہے اگر اپوزیشن کا کوئی ممبر حکومتی ممبر سے ملے تو بڑا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے، برداشت کا لیول بہت کم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی نے افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا اعلان کیا ہے، یہ وفاق پر براہ راست حملہ ہے، کوئی صوبہ کسی ملک سے براہ راست مذاکرات نہیں کرسکتا، یہ زہر قاتل ہے جس پر وہ خود چل رہے ہیں اور اپنی پارٹی کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button