پاکستان
وزیرخارجہ بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کیوں پہنچے؟وجہ سامنےآگئی
بلاول بھٹو یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا
دبئی (کھوج نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ یو اے ای کے اعلیٰ حکام ، پاکستان کے سفیر نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا،دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو دبئی میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔