پاکستان
وزیرداخلہ محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے؟رہنما پیپلز پارٹی کا سوال اسپیکرقومی اسمبلی بھی میدان میں کود پڑے
قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتےہوئےخالد لونڈ نےکہا کہ گھوٹکی میں 2 روزقبل بھی پولیس اہلکارشہید ہوئے، وزیرداخلہ کو ایوان میں بلایا جائے۔
اسلام آباد ( کھوج نیوز )وزیرداخلہ محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے؟رہنما پیپلز پارٹی کا سوال ۔ اسپیکرقومی اسمبلی بھی میدان میں کود پڑے۔رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے؟ پیپلزپارٹی کےرہنما خالد لونڈ قومی اسمبلی میں کھل کربول پڑے ۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتےہوئےخالد لونڈ نےکہا کہ گھوٹکی میں 2 روزقبل بھی پولیس اہلکارشہید ہوئے، وزیرداخلہ کو ایوان میں بلایا جائے۔ بعدازاں اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن ارکان سےکہا کہ اجلاس کے بعد ارکان چیمبرآئیں وزیرداخلہ سے ملاقات کرا دوں گا، ارکان اپنےتحفظات وزیرداخلہ کے سامنے رکھیں۔