پاکستان

وزیرِاعظم آئینی اصلاحات کےبارے میں (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے

وزیرِاعظم شہبازشریف نےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجےوزیرِ اعظم ہاس میں طلب کرلیا۔وزیرِاعظم آئینی اصلاحات کےبارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرِاعظم شہبازشریف نےآئینی ترامیم پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کےمطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 7 بجےوزیرِ اعظم ہاس میں طلب کرلیا۔وزیرِاعظم آئینی اصلاحات کےبارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے بعد ارکان کو عشائیہ بھی دیا جائےگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی ترامیم شامل نہیں۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، جس میں آئینی ترامیم شامل نہیں ہیں۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم ضمنی ایجنڈے کے تحت کسی بھی وقت اجلاس کے دوران لائی جاسکتی ہیں۔قومی اسمبلی میں آئی پی پیز کو ناقابل برداشت استعدادی چارجز سے متعلق توجہ دلا نوٹس پر بحث ایجنڈے کا حصہ ہے۔صدرِ مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہارِ تشکر کی تحریک پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button