پاکستان

وزیرِاعظم شہبازشریف سےعراقی ہم منصب محمد شیاع السودانی کی ملاقات

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا

نیویارک(ویب ڈیسک) وزیرِا عظم شہباز شریف نے عراقی ہم منصب محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے پر اتفاق اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے موجود استعداد سے استفادہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

شہباز شریف نے ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا اور زائرین کے لیے ہر سال کیے جانے والے انتظامات پر عراقی حکومت کو سراہا۔ علاوہ ازیں دونوں وزرائے اعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے احتساب کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button