پاکستان

وزیرِاعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کےصدرکو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

دونوں رہنماؤں نےامت مسلمہ کےاتحاد، امن اورخوشحالی کےلیےدعا بھی کی۔ شہبازشریف اورصدرآذربائیجان نے تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیرِاعظم شہبازشریف نےآذربائیجان کےصدرالہام علییوف سےٹیلیفون پربات کی اورانہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نےامت مسلمہ کےاتحاد، امن اورخوشحالی کےلیےدعا بھی کی۔ شہبازشریف اورصدرآذربائیجان نے تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کےمطابق دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتارپراطمینان کا اظہارکیا اوردوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلیےکام جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باکو میں کوپ 29 کی میزبانی پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد پیش کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے صدر علییوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ جلد کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ صدر علییوف نے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button