وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپورکی حمایت،ناراض رہنماؤں نےخاموشی اختیارکرلی
سابق صدرعارف علوی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کےخلاف بیان دینےسےمنع کیا ہے۔ شکیل خان کا کہنا ہےکہ پارٹی پرمشکل وقت ہے، اس وقت تمام اختلافات بالائےطاق رکھ دیے ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی حمایت میں سامنے آنے کےبعد ناراض رہنماؤں نےخاموشی اختیارکرلی۔ ناراض رہنما اوربرطرف صوبائی وزیرشکیل خان نے کہا ہے کہ سابق صدرعارف علوی نے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کےخلاف بیان دینےسےمنع کیا ہے۔ شکیل خان کا کہنا ہےکہ پارٹی پرمشکل وقت ہے، اس وقت تمام اختلافات بالائےطاق رکھ دیے ہیں۔
دوسری جانب پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ متعلقہ رہنماؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی کو شکایات موصول ہوئی تھی، انہوں نےعاطف خان، جنید اکبراورشکیل خان کو بیانات دینےسےمنع کیا۔ واضح رہےکہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی پر وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عاطف خان اور جنید اکبر نے بیان دیا تھا۔ کابینہ سے برطرفی پر شکیل خان نے بھی علی امین گنڈاپور کے خلاف بیانات دیے تھے۔