پاکستان

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرِصدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پر 7 گھنٹےطویل اجلاس،منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس ہوئے، پنجاب میں عوام کی بھلائی کی 287 اسکیموں پر غور ہوا

لاہور(کھوج نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پر 7 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں 77 اقدامات، 70 منصوبوں اور 7 پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس ہوئے، پنجاب میں عوام کی بھلائی کی 287 اسکیموں پر غور ہوا۔ مریم اورنگزیب نے بریفنگ دی کہ زراعت، موسمیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ترقیاتی اسکیموں کے لیے 278 ارب روپے مختص کیے گئے، ترقیاتی اسکیموں کے لیے 83 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ سے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جا رہا ہے، منصوبوں پر پیش رفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کروں گی، منصوبوں پرعمل درآمد کی رفتار اور معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button