پاکستان
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ڈھابے پرشہریوں سے ملاقات، مسائل حل کرنےکی یقین دہانی
شہریوں نے مریم نواز کو بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں
ڈیرہ غازی خان(کھوج نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کے آغاز کی تقریب سے واپسی پر سڑک کنارے ڈھابے پر شہریوں سے ملاقات کی۔ شہریوں نے مریم نواز کو بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے کہا کہ نوازشریف کو آپ کے بِلوں کی بہت فکر ہے اس لیے وہ اور وزیرِ اعظم شہباز شریف آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مریم نواز نےکہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔