پاکستان

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےخاتون وکلاء کےلیےبار روم اور ڈے کیئرسینٹر بنانےکا حکم دے دیا

خاتون وکلاء نے لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی جس پر مریم نواز نے محکمۂ تعمیرات و مواصلات کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی

لاہور(کھوج نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 3 تحصیلوں میں خاتون وکلاء کے لیے بار روم اور ڈے کیئر سینٹر بنانے کا حکم دے دیا۔ خاتون وکلاء نے لیڈیز بار روم اور ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی جس پر مریم نواز نے محکمۂ تعمیرات و مواصلات کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

اُنہوں نے کہا کہ خاتون وکلاء کے لیے ورک پلیس پر بنیادی سہولتوں کا ہونا ضروری ہے، دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار لیڈیز بار رومز بنانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر اٹک، بہاولنگر اور لودھراں کے دور دراز علاقوں میں لیڈیز بار رومز کی تعمیرات کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ تعمیرات و مواصلات نے تینوں تحصیلوں میں لیڈیز بار رومز کے لیے اسٹینڈرڈ نقشہ تیار کر لیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا ہے کہ جنڈ، فورٹ عباس اور دنیا پور تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں بھی لیڈیز بار روم قائم کیے جائیں گے۔  اُنہوں نے مزید بتایا کہ خاتون وکلاء کی سہولت کے لیے ڈے کیئر سینٹرز بھی قائم ہوں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحصیل بار ایسوسی ایشنز میں خواتین وکلاء کی سہولت کے لیے کچن بھی بنایا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button