پاکستان

وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی فواد چوہدری سےغلط فہمیاں دورکرنےکی درخواست

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے فواد چوہدری سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فواد چوہدری اور تمام رہنماؤں کو پیغام دیا ہے کہ وقتی طور پر خاموش رہیں

پشاور(کھوج نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے فواد چوہدری سے رابطے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور اسد قیصر نے فواد چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے فواد چوہدری سے پارٹی پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ کے پی کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فواد چوہدری سے غلط فہمیاں دور کرنے کا بھی کہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے فواد چوہدری سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فواد چوہدری اور تمام رہنماؤں کو پیغام دیا ہے کہ وقتی طور پر خاموش رہیں۔ اسد قیصر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے سب رہنماؤں کو یہی کہا ہے کہ وہ تنقید نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button